حیدرآباد، 15/جنوری (ایس اونیو/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان واحدٹیسٹ میچ کوایک دن آگے بڑھادیاگیاہے اوراس کاانعقادیہاں 9سے13/فروری تک کیا جائے گا۔حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جان منوج نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بی سی سی آئی سے معلومات ملی۔یہ میچ اب بدھ،8/ فروری کے بجائے جمعرات سے شروع ہو گا، بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ پانچ دنوں میں ناظرین کی تعداد جمعرات کو میچ شروع ہونے سے زیادہ بہتر ہوگی۔بنگلہ دیش نے اس سے پہلے کئی ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا ہے، لیکن کبھی بھی گھریلو ٹیم کے خلاف ایک ٹیسٹ یا دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم فی الحال نیوزی لینڈ میں کھیل رہی ہے اور ان کے یکم فروری کو ہندوستان پہنچنے کی توقع ہے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ میچ سے پہلے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔